متروکہ وقف کی آمدن 4725ملین 39 ارب مالیت کی اراضی واگزار 

لاہور( خصوصی نامہ نگار ) مالی سال 24 -2023 متروکہ وقف املاک بور ڈ کی آمدن 1305ملین کے خاطر خواہ اضافہ کیساتھ 4725 ملین تک جا پہنچی۔ قبضہ گروپوں کیخلاف کارروائی سے تقریبا 39 ارب روپے مالیت کی 6135 ایکٹر اراضی واگزار کروائی گئی۔وفاقی حکومت کے احکامات چیئرمین بورڈ سید عطا الرحمن ، چیئرمین ون مین کمیشن ڈاکٹر شعیب سڈل سابقہ چیئرمین ارشد فرید کے احکامات کے مطابق پاکستان بھر کی ٹرسٹ پراپرٹیز کو قبضہ گروپوں سے واگزار کروایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن