صوابی میں بھائی کی فائرنگ،  3 بہنیں جاں بحق،  2 نے چھپ کر جان بچائی 

صوابی (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کے ضلع صوابی کے علاقے میں زیدہ سٹی میں بھائی کی فائرنگ سے تین بہنیں جاں بحق ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق  تین مقتول بہنوں کی عمریں 18 سے 24 سال کے درمیان تھیں۔ ایک بہن کی منگنی پر ملزم نوشاد ناخوش تھا، مقتول بہنوں کی والدہ انتقال کر چکی ہیں۔ مقتول بہنوں کا ایک بھائی دبئی میں بھی مقیم ہے۔ فائرنگ کے وقت گھر میں موجود مزید دو بہنوں نے چھپ کر اپنی جانیں بچائیں۔ نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے باچا خان ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن