کراچی (آئی این پی ) کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل برقرار ہے۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر ہی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 9 پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس سے ڈالر کی قیمت 278 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔ واضح رہے کہ رواں کاروبارہ ہفتے کے دوران پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے اور گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالر کے اضافے سے 2382ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1200روپے کے اضافے سے 246800روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 1029روپے کے اضافے سے 211591روپے کی سطح پر آگئی۔ اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2900روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2486.28روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔