حکومت عوامی فلاح کیلئے وسائل بروئے کار لارہی ہے:عارف سندھیلہ

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ (ن)لیگ نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور اس مرتبہ بھی ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے، ملک دشمن عناصر پاکستان کوترقی کرتا نہیںدیکھ سکتے،جب بھی پاکستان ترقی کرنے لگتا ہے صیہونی طاقتیں امن خراب کرنے کی خاطر سرگرم ہو جاتی ہیں اب بھی معاشی استحکام کا راستہ روکنے کیلئے سیاسی عدم استحکام کو ہوا دی جارہی ہے ، محسن پاکستان میاں محمد نواز شریف نے ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی خاطر انتھک جدوجہد کی اور اپنے تمام ادوار اقتدار میں پاکستان کو معاشی استحکام دیا اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے اب بھی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اپنے والد کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور پنجاب کے عوام کی مثالی خدمت کررہی ہیں جن کی کاوشوں سے پنجاب ترقی میں تمام صوبوں سے آگے ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن