ایف بی آر نے 42 شہروں کا ویلیو ایشن ٹیبل تاجر تنظیموں سے شئیر کردیا

Jul 12, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)آئی ایم ایف کی ہدایت پر تاجر دوست سکیم میں ریٹیلرز کی رجسٹریشن کیلئے ویلیو ایشن کے معاملہ پر ایف بی آر نے 42 شہروں کا ویلیو ایشن ٹیبل تاجر تنظیموں سے شئیر کردیا۔ ایف بی ار کے مطابق ہر شہر کے تاجروں کی آمدن کی مطابق ٹیکس کو تجویز کیا گیا ہے، سکیم کے تحت  اگر دکان کی ویلیو6لاکھ روپے  تک ہوئی تو  تاجر  کی  آمدن چھ لاکھ روپے  سالانی سمجھی  جائے گی  اور اس پر 12 سو روپے ٹیکس تجویز کیا گیا ہے، دس لاکھ روپے تک کی آمدن پر 60 ہزار روپے تک ٹیکس تجویز کیا گیا۔ 13 لاکھ 50 ہزار روپے آمدنی پر ایک لاکھ 20 ہزار روپے ٹیکس تجویز کیا گیا، 18 لاکھ 33 ہزار روپے آمدنی پر 2 لاکھ 40 ہزار روپے ٹیکس تجویز کیا گیا، 22 لاکھ 33 ہزار روپے آمدن پر 3 لاکھ 60 ہزار روپے ٹیکس تجویز کیا گیا ہے۔ایف بی آر نے تاجروں کو ماہانہ اقساط میں بھی ٹیکس ادائیگی کی سہولت کی پیشکش کردی، ایف بی آر حکام اور تاجر تنظیموں کے درمیان جمعہ کو ریجنل ٹیکس آفسز میں مذاکرات ہوں گے، تاجروں کی مشاورت کے بعد ایف بی آر ایس آر او جاری کرے گا۔محتکف شہروں  کے مختلف علاقوں میں الگ الگ دکان کی ویلیو کا تعین کیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں