پاکستان بار نے ٹیلی فون ٹیپ کرنے کی اجازت کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا 

Jul 12, 2024

اسلام آباد (وقائع نگار) پاکستان بار نے حکومت کا آئی ایس آئی کو ٹیلی فون کالز ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ پاکستان بار کونسل کے ممبران نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ جس میں  مؤقف اپنایا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے 8 جولائی کو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، خفیہ ایجنسی کو یہ اجازت ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ کی دفعہ 54 کے تحت دی گئی ہے۔ خفیہ ایجنسی کو فون کالز ٹیپ کرنے کی اجازت کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے، ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ کی دفعہ 54 آئین کے آرٹیکل 9، 14 اور 19 کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت حکومت کی جانب سے 8 جولائی کے نوٹیفکیشن کو آئین میں درج بنیادی انسانی حقوق کی شقوں سے متصادم قرار دے۔

مزیدخبریں