لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور سے اغواء کے بعد قتل کئے گئے معروف ناشر رانا عبدالرحمن کے قاتلوں کی تلاش جاری ہے۔ ملزموں کا سراغ لگانے کیلئے پولیس کی تفتیشی ٹیم بنا دی گئی جو ویڈیوز، موبائل ڈیٹا اور جیو فیسنگ سے سراغ لگائے گی۔ لاہور کے نشتر ٹاؤن کے مقیم رانا عبدالرحمن کو نامعلوم افراد نے اغواء کے بعد فیصل آباد لے جا کر قتل کر دیا تھا اور لاش ستیانہ نہر میں پھینک دی تھی۔ پولیس نے مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔
معروف پبلشر رانا عبدالرحمن کے قتل کی تحقیقات شروع، ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل
Jul 12, 2024