ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی )جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم اس لیے زیر عتاب ہیں کہ پارلیمان اور جمہوریت کی بات کرتے ہیں۔ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسہ سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے، سیاستدان، سیاست کریں اور ہر ادارہ اپنا کام کرے تو مسائل کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم قانون کے دائرہ کار کے اندر رہ کر سیاسی جدوجہد کر رہے ہیں، بندوق کے زور پر اقتدار کا حصول انتہائی خطرناک ہے، ہماری ترجیحات ہی غلط ہیں ان کی سمت درست کرنا ہو گی۔مولانا فضل الرحمن نے ہم نے آج تک یہ تعین نہیں کیا کہ اقتدار ،نظریہ اور علیحدگی کی جنگ کون لڑ رہا ہے، ہم پارلیمان میں انتخابی اور جمہوری رویوں کے ذریعے جدو جہد کر رہے ہیں، ہم اس لیے زیر عتاب ہیں کہ ہم پارلیمان اور جمہوریت کی بات کرتے ہیں۔سربراہ جے یو آئی (ف ) نے کہا کہ ہم ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم نے پارلیمنٹ کے اندر حلف اٹھایا ہے، جس آئین کا ہم نے حلف اٹھایا ہے اس کا تقاضا ہے کہ اپنے مطالبات کے لیے بندوق اٹھانا ٹھیک نہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی ادارے کو اپنی حدود سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے،