انسداد دہشت گردی عدالت، 9 مئی مقدمات کا ضمنی چالان پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی 

لاہور (خبرنگار) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی کے پانچ مقدمات کا ضمنی چالان پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9مئی کے پانچ مقدمات کے جیل ٹرائل کی سماعت ہوئی۔ اے ٹی سی کے جج خالد ارشد نے کوٹ لکھپت جیل جا کر مقدمات پر سماعت کی۔ مقدمات میں نامزد اعجاز چودھری، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی جبکہ خدیجہ شاہ اور روبینہ جمیل سمیت دیگر برضمانت ملزمان حاضری کیلئے عدالت پیش ہوئے۔ پولیس نے شاہ محمود قریشی کا ایک مقدمے کا ضمنی چالان جمع کرا رکھا ہے جبکہ دیگر پانچ مقدمات میں ضمنی چالان پیش نہیں کیا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے ضمنی چالان پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسران کو شو کاز نوٹس جاری کر دیئے۔

ای پیپر دی نیشن