راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ان کی صاحبزادیوں نے ملاقات کی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، اپوزیشن لیڈر سینٹ شبلی فراز، سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اور ایم این َاے جنید اکبر اڈیالہ، ایم این اے شہریار آفریدی بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کیلئے جیل پہنچے علاوہ ازیں بانی چیئرمین عمران خان کے گھر سے ان کے نئے کپڑے بھی جیل پہنچایے گئے جمعرات کو شبلی فراز، عمر ایوب اور رؤف حسن نے بانی چیئرمین سے ملاقات کی اور واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کئے بغیر واپس روانہ ہوگئے شہریارآفریدی اور جنید اکبر نے بھی اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین سے ملاقات کی پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی بانی پی ٹی آئی اور انکے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی دریں اثناء سابق خاتون اول بشریٰ بی بی سے انکی صاحبزادیوں مہر النساء اور مبشرہ نے ملاقات کی۔