لاہور ہائیکورٹ میں پہلی خاتون رجسٹرار تعینات،    3 سیشن ججوں کے تبادلے 

لاہور (خبرنگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد تین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔ لاہور ہائیکورٹ کی تاریخ میں پہلی بار خاتون کو رجسٹرار تعینات کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبدالرشید عابد کو تبدیل کر کے او ایس ڈی، مس عبہر گل خان کو رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سرفراز کا جھنگ سے لاہور، محمد انوار الحق کو رحیم یار خان سے لاہور جبکہ محمد ساجد علی کو او ایس ڈی کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن