گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) عدالت نے نومئی کے مقدمہ میں رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کا 22جولائی تک مزید جوڈیشل ریمانڈ دے دیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں تھانہ کینٹ کے مقدمہ نو مئی کی سماعت ہوئی، اس دوران مقدمہ میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے تاریخ پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔