لاہور (خبر نگار) ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و رہنما تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔ لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی سمیت دیگر کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت سابق وزیر اعلی پنجاب کے وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز ہے۔ ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے، عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔ بعد ازاں لاہور کی احتساب عدالت نے چودھری پرویز الہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی۔