اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ اور ان پر جاری پوسٹس کی تردید کردی۔ جاری کردہ اعلامیے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری کا سوشل میڈیا ایپ ایکس پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے جسٹس طارق محمود جہانگیری سے منسوب تمام پوسٹس جعلی اور بے بنیاد ہیں۔