چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی کرکٹ  ٹیم کا لاہور آنے سے انکار

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے بھارتی ٹیم نے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اگلے سال فروری سے مارچ کے درمیان پاکستان میں شیڈول ہے۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بلیو شرٹس چیمپئنز ٹرافی 2025 ء کھیلنے پاکستان نہیں جائیں گے۔پاکستان آئندہ سال فروری مارچ میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کا میزبان ملک اور دفاعی چیمپئن ہے۔ ایونٹ میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گے۔ بھارت کے علاوہ تمام ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں شرکت کی یقین دہانی کرا چکی ہیں۔تاہم بھارتی میڈیا نے اب پھر پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے کہ انڈین ٹیم چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان نہیں جائیگی بلکہ وہ اپنے میچز نیوٹرال وینیو پر کھیلے گی۔ بھارتی کرکٹ بورڈنے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے چیمپئنز ٹرافی کے وینیوز تبدیل کرنے کی درخواست کر دی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی بورڈ نے آئی سی سی پر اپنے میچز دبئی یا سری لنکا میں کرانے پر زور دینا شروع کر دیا ہے۔پی سی بی گورننگ بورڈ میٹنگ میں بورڈ حکام نے واضح کر دیا ہے کہ کوئی نیوٹرل وینیو نہیں ہوگا۔ چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچز پاکستان میں ہی ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئز ٹرافی کا ابتدائی شیڈول گزشتہ ماہ آئی سی سی کو بھیج چکا ہے۔ شیڈول میں پاکستان کے تمام میچز لاہور میں رکھے گئے ہیں۔ٹورنامنٹ میں پاکستان ‘بھارت ٹاکرا یکم مارچ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں شیڈول ہے۔پاکستان گزشتہ سال ایشیا کپ کا بھی میزبان تھا تاہم بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی اور پاکستان نہ آنے کی غیر معقول ضد کی وجہ سے یہ ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان کیساتھ سری لنکا میں بھی کھیلا گیا تھا۔ ماڈل کا فائدہ صرف بھارت کو ہوا تھا جس نے ٹورنامنٹ کے تمام میچز ایک ہی ملک میں کھیلے جبکہ میزبان پاکستان سمیت دیگر ٹیمیں جن میں بنگلہ دیش، سری لنکا، افغانستان اور نیپال شامل تھیں میچز کھیلنے کیلئے شٹل کاک بن کر سری لنکا سے پاکستان اور پاکستان سے سری لنکا پرواز کرتی رہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...