پشاور (نوائے وقت رپورٹ) لکی مروت میں سرائے نورنگ گرڈ سٹیشن پر مشتعل مظاہرین نے دھاوا بول دیا۔ ترجمان پیسکو کے مطابق مشتعل مظاہرین نے ماما خیل فیڈر پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث گرڈ سٹیشن پر حملہ کیا۔ اس دوران مظاہرین نے پیسکو فیلڈ سٹور اور متعلقہ سب ڈویژن آفس پر دھاوا بول دیا۔ حملے کے دوران مظاہرین نے گرڈ سٹیشن میں پتھراؤ اور توڑپھوڑ کرتے ہوئے سامان اٹھا کر باہر پھینک دیا۔ ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ ماما خیل فیڈر پر لائن لاسز 68 فیصد سے زائد ہیں، توڑ پھوڑ کے باعث شہر بھر میں بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔ مظاہرین نے گرڈ سٹیشن میں داخل ہو کر بجلی بحال کرا دی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ اٹھارہ گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، بجلی نہ ہونے سے گھروں اور مساجد میں پانی دستیاب نہیں۔
لکی مروت: لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرین کا گرڈ سٹیشن پر دھاوا توڑ پھوڑ، بجلی بحال کر دی
Jul 12, 2024