اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 12 پیسے یونٹ تک اضافے کی حکومتی درخواست منظور کر لی۔ حکومتی درخواست میں ماہانہ 200 یونٹ تک کے گھریلو صارفین کو 3 ماہ کے لیے اضافے سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔ نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کے صارفین کے لیے یکساں ٹیرف کا فیصلہ جاری کردیا جس کے تحت فی یونٹ قیمت میں 7روپے 12 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ نیپرا نے بجلی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا اور نوٹیفکیشن کا اجرا ہوتے ہی قیمتوں کا اطلاق ہو جائے گا۔ حالیہ اضافے کے بعد گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48 روپے 84 پیسے تک ہوگا جبکہ ماہانہ 201 سے 300 یونٹ تک یونٹ استعمال کا ٹیرف 7.12 روپے اضافے سے 34.26 روپے ہو جائے گا۔ ماہانہ 301 سے 400 یونٹ کا ٹیرف7.02 روپے اضافے سے 39.15روپے جبکہ ماہانہ 401 سے 500 یونٹ کا ٹیرف استعمال کرنے والے کے لیے 6.12روپے اضافے سے ٹیرف 41.36روپے ہو جائے گا۔ ماہانہ 501 سے 600یونٹ کا ٹیرف 6.12روپے اضافے سے 42.78روپے جبکہ 601 سے 700 یونٹ کا ٹیرف 6.12روپے اضافے سے 43.92 روپے ہوجائے گا۔ ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 48.84 روپے ہوجائے گا اور ٹیکسوں کو ملا کر سلیب کے حساب سے فی یونٹ ٹیرف کی قیمت بڑھ جائے گی۔ ماہانہ 50یونٹ تک استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ3.95 روپے برقرار رہے گا جبکہ ماہانہ 51سے100 یونٹ تک کے لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ 7.74 روپے برقرار رہے گا۔ پاورڈویژن کی دستاویز کے مطابق نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کے ساتھ ماہانہ ایک سے 100یونٹ تک استعمال پر ٹیرف 37روپے 38 پیسے، ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک کا ٹیرف 45روپے 15 پیسے، ماہانہ201 سے300 یونٹ تک کا ٹیرف 50 روپے17 پیسے ہوگا۔ دستاویز کے مطابق ماہانہ301 سے 400 یونٹ تک کا ٹیرف 56 روپے 73 پیسے، ماہانہ401 سے 500 یونٹ کا ٹیرف 59 روپے 76 پیسے، ماہانہ501 سے 600 یونٹ تک کاٹیرف 61 روپے 71 پیسے، ماہانہ 601سے 700 یونٹ کا ٹیرف 63 روپے24 پیسے اور ٹیکسزکیساتھ ماہانہ700 یونٹ سے زیادہ کے استعمال پر ٹیرف 69روپے27 پیسے ہوجائے گا۔ پاور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کے ساتھ ایک سے100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 19 روپے 75 پیسے اور ماہانہ101سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 22 روپے 71 پیسے ہوجائے گا۔ پاور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کے ساتھ ماہانہ ایک سے 100یونٹ تک استعمال پر ٹیرف 37روپے 38 پیسے، ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک کا ٹیرف 45روپے 15 پیسے، ماہانہ201 سے300 یونٹ تک کا ٹیرف 50 روپے17 پیسے ہوگا۔ دستاویز کے مطابق ماہانہ301 سے 400 یونٹ تک کا ٹیرف 56 روپے 73 پیسے، ماہانہ401 سے 500 یونٹ کا ٹیرف 59 روپے 76 پیسے، ماہانہ 501 سے 600 یونٹ تک کا ٹیرف 61 روپے 71 پیسے، ماہانہ 601سے 700 یونٹ کا ٹیرف 63 روپے 24 پیسے اور ٹیکسز کے ساتھ ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ کے استعمال پر ٹیرف 69روپے 27 پیسے ہوجائے گا۔ پاور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کے ساتھ ایک سے100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 19 روپے 75 پیسے اور ماہانہ101سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 22 روپے 71 پیسے ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے گھریلو صارفین پر ایک ہزار روپے تک فکسڈ چارجز لگانے کی منظوری دے دی۔گھریلو کے علاوہ دیگر صارفین کے لیے فکسڈ چارجز میں 184 فیصد تک اضافہ بھی منظور کیا گیا ہے۔ماہانہ 301 سے 400 یونٹ استعمال کرنے پر گھریلو صارفین کے لیے 200 روپے، ماہانہ 401 سے 500 یونٹ بجلی استعمال کرنے پر 400 روپے اور ماہانہ 501 سے 600 یونٹ استعمال کرنے پر 600 روپے فکسڈ چارجز عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔اسی طرح ماہانہ 601 سے 700 یونٹ استعمال کرنے پر 800 روپے اور ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ استعمال پر ایک ہزار روپے فکسڈ چارجز عائد ہوں گے۔نیپرا نے صنعتی صارفین کے لیے ماہانہ فکسڈ چارجز 184 فیصد بڑھانے کی منظوری دی جس کے بعد صنعتی صارفین کے لیے ماہانہ فکسڈ چارجز 440 سے بڑھ کر 1250 روپے ہوجائیں گے۔بجلی کے کمرشل صارفین کے لیے ماہانہ فکسڈ چارجز میں 150 فیصد اضافہ منظور کیا گیا ہے اور کمرشل صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 500 سے بڑھ کر 1250 روپے ہوجائیں گے۔زرعی ٹیوب ویلز صارفین کے لیے ماہانہ فکسڈ چارجز میں 100 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد ان صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 200 سے بڑھ کر 400 روپے ہو جائیں گے۔
بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.12 روپے یونٹ اضافہ، 200 سے 1000 روپے فکسڈ چارجز منظور
Jul 12, 2024