گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) ضلعی انتظامیہ کا ناجائز منافع خوروں،غیر قانونی گیس ری فلنگ،غیر معیاری سلنڈر بنانے والی فیکٹریوں،غیر قانونی منی پیٹرول پمپس اورناپ تول میں کمی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کریک ڈائون جاری ہے ۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے گذشتہ روز 11جولائی کو 2ہزار37چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں،2لاکھ 61ہزار روپے کے جرمانے عائدکیے گئے،2افراد گرفتابھی کیا گیا۔