حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)محکمہ پاپولیشن ویلفیئر حافظ آباد کے زیر اہتمام عالمی یوم بہبود آبادی کے سلسلہ میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا اور آگاہی واک کی گئی۔سیمینار کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امتیاز علی بیگ نے کہ جبکہ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عاطف علی سمیت مقامی علماء اکرام ،ملازمین اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سرکردہ افراد نے سیمینار میں شرکت کی ۔سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے مقررین کاکہنا تھا کہ ملکی مسائل کی بڑی وجہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ہے ۔ بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے شہریوں کو کئی معاشی و معاشرتی اور دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔