گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ضیا الحق شیخ فیصل ایوب اورنائب صدر عادل ندیم نے مشترکہ بیان میں بجلی کے نرخوں میں ظالمانہ اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملکی انڈسٹری کیلئے غلط پالیسیوں اور فیصلوں نے بزنس کمیونٹی کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے،چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کیا ہے جو سراسر ناانصافی ہے انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی عوام اور بزنس کمیونٹی کیلئے تمام یہ پریشانیاں،تکالیف IPPsکے ساتھ معاہدوں کی وجہ سے ہیں تو حکومت وقت فوری طور پر IPPsکے ساتھ معاہدوں کو ختم کرے تاکہ عوام اور بزنس کمیونٹی کو سکھ کا سانس نصیب ہو۔