گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) چیئرمین تاجر امن کمیٹی میاں اکرم،پیپلزٹریڈرز سیل کے صدر ملک ذوالفقار جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران خواجہ صفی الرحمان نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے موقع پر انتظامیہ سے امن و امان کی بحالی ،عاشورہ کے جلوسوں اور مجالس کے انعقاد میں ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ تمام تاجر تنظیمیں اپنے بازاروں میں عاشورہ کے جلوسوں کے روٹس پر ہر ممکن نگرانی کریں گے۔تاہم ہماری انتظامیہ سے اپیل ہے کہ جلوسوں کے روٹس پر تمام سڑکوں ار گزر گاہوں پر پیچ ورک بھی مکمل کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجر تنظیموں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔