قصور(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) ملکی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ریاست کو فتنوں سے بچانے کیلئے پارٹی قیادت نے ہمیشہ اپنا کلیدی کردار ادا کیا، جب ملک بحرانوں کا شکار تھا تو میاں شہباز شریف نے کمان سنبھال کر ملک کو استحکام کی جانب گامزن کیا اور ڈیفالٹ سے بچایا اور اب ملکی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی جدوجہد کامیابی سے جاری ہے، ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ (ن)کے رہنما ایم پی اے نعیم صفدر انصاری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
مسلم لیگ (ن) ملکی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے : نعیم صفدر انصاری
Jul 12, 2024