شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج شیخوپورہ آغا غلام رسول چوہان نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث ایک شخص علی رضا کو جرم ثابت ہونے پر 9 سال قید با مشقت 80 ہزا ر روپے سزا کا حکم سنایا جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید 6ماہ قید کی سزا بھگتنا پڑے گی تھانہ مانانوالہ پولیس نے ملزم کوگرفتار کرکے 22سو گرام چرس برآمد کی تھی جبکہ ایڈیشنل سیشن جج شیخوپورہ ملک محمد ساجد نے منشیات کے ایک اور مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے اس میں ملوث شخص اسد علی کو9سال قید اور 80ہزار روپے سزا کا حکم سنایا جرمانہ ادانہ کرنے کی صورت میں ملزم کو چار ماہ کی مزید قید بھگتنا پڑے گی تھانہ سٹی فاروق آباد نے مجرم اسد علی کو گرفتار کرکے 1500گرام چرس برآمد کی تھی ۔