چونیاں: بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی

 چونیاں( نمائندہ خصوصی) بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ۔ تفصیلات کے مطابق 15 گھنٹے کی وقفے وقفے سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی عذاب بنا کر رکھ ہے کاروباری افراد بھی پریشان ہیں بجلی چوری کے نام پر شریف شہریوں کو پریشان کیا جا رہا ہے گرمی کی شدت میں اضافہ اوپر سے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے ستائے شہری پریشان اور ذہنی مریض بن رہے ہیں دوسری جانب بھاری بھرکم بلز نے فاقہ کشی پر شہریوں کو مجبور کیا جارہا ہے شہریوں نے شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بھاری بلز ختم کیے جائیں ۔

ای پیپر دی نیشن