نواں کوٹ (نامہ نگار) تحریک انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی صدر زاہد نواز چدھڑ ، جنرل سیکرٹری چودھر ی امان اللہ گجر نے کہاکہ تحریک انصاف عوام کے بنیادی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور قوم کی ترجمانی کرتے ہوئے ایوانوں کے اندر اور باہر کرپٹ و نا اہل حکمرانوں کے خلاف اپنی جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی ملک کے نوجوان بانی پی ٹی آئی کیساتھ چٹان کی طرح سیسہ پلائی دیوار بن کرکھڑے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجودتھی۔
تحریک انصاف عوامی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی:زاہد نواز
Jul 12, 2024