صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین کا قصور کا دورہ

قصور (نمائندہ نوائے وقت) صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین نے قصور کا دورہ کیا‘ ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی اور ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں نے ڈی سی کمیٹی روم میں محرم الحرام کے سلسلے میں کئے جانیوالے تمام انتظامات بارے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر بلال یٰسین کو ضلع بھر کی مجالس و جلوسوں کے راستوں پر صفائی ستھرائی، سکیورٹی، لائٹنگ سمیت دیگر انتظامات بارے بتایا گیا۔ صوبائی وزیر کو ضلعی کنٹرول روم اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کے طریقہ کار بارے بھی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی حاجی نعیم صفدر انصاری، صفیہ سعید، ممبر پنجاب بار کونسل ملک ریاض احمد خاں، اسسٹنٹ کمشنرز، ایس ڈی پی اوز، ممبران امن کمیٹی، منتظمین مجالس و جلوس اور دیگر موجود تھے۔بعدازاں صوبائی وزیر بلال یٰسین نے اراکین صوبائی اسمبلی اور ضلعی افسران کے ہمراہ شہر کے مرکزی جلوس کے روٹ سادات منزل تا امام بار گاہ حسینیہ کوٹ رکن دین تک انتظامات کو چیک کیا۔

ای پیپر دی نیشن