ہم سب نے مل کر محرم الحرام کے دوران مثالی امن وامان قائم کرنا ہے

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سی پی او سید خالدہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علما و اکابرین کا کاروان امن رواں دواں، کاروان امن ایس ڈی پی اوسٹی سردار بابر ممتاز کی زیر قیادت ادارہ تعلیمات اسلامیہ خیابان سرسید پہنچ گیا، کاروان امن میں پیر سید ریاض حسین شاہ،حافظ محمد اقبال رضوی،پیر سید اظہار حسین شاہ بخاری، حافظ شیخ قاسم ایوب، سید چراغ الدین شاہ،فیصل ریاض حسین شاہ، نعمان ریاض حسین شاہ، محمد عامر عثمان، پیر سید عتیق الرحمن، صاحبزادہ یاسر اقبال رضوی، شوکت عباس جعفری، قاضی عبدالشکور، مولانا ذیشان عمیر، مولانا زاہد حسین کاظمی،شیخ اعظم خورشید، ملک ساجد محمود، حافظ محمد آفتاب، سید فراز حسین شاہ،غلام علی خان،عاصم اللہ قریشی، مولانا فدا حسین، طارق مجید سمیت دیگر جید علما کرام شامل تھے،علما کرام کا کہنا تھا کہ کاروان امن بھائی چارے، امن، محبت اور رواداری کا پیغام لے کر آیا ہے، ہم سب نے مل کر محرم الحرام کے دوران مثالی امن وامان کے قیام کے لیے کردار ادا کرنا ہے، ایس ایس پی آپریشنزحافظ کامران اصغر کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران امن وامان کا قیام ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، راولپنڈی پولیس محرم الحرام کے دوران امن وامان کا قیام اور مجالس و جلوسوں کی فول پروف سیکورٹی کے لیے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ آپ کے تعاون سے محرم الحرام میں امن و امان کا قیام اور بہترین سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا، امن وامان کے قیا م کے لیے آپ کا تعاون انتہائی اہم ہے۔

ای پیپر دی نیشن