پولیو مہم میں اقربا پروری کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ

Jul 12, 2024

راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر)پولیو مہم میں اقربا پروری کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ،اوسط کا رکردگی دکھانے والے افسران کی نشان دہی کرلی لی گئی، رضاکاروں کی شمولیت سے پولیومہم متاثر ہوتی ہے اور رشتہ داروں کی شمولیت جرم ہے، ضلعی افسران 40 فی صد مائیکرو پلان کی خود جانچ کریں،غفلت و لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں ہے،راولپنڈی اور لاہور کے ضلعی افسران کارکردگی کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں،انسداد پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران کی کارکردگی کا جائزہ  لیتے ہوئے انسداد پولیو پروگرام پنجاب کے سربراہ خضر اقبال محکمہ صحت کے افسران کو کہا کہ اوسط کارکردگی دکھانے والے افسران کی نشاندہی کر لی گئی ہے،ایسے افسران کے پاس کرکردگی دکھانے کا آخری موقع ہے،ضلعی افسران پولیو مہم کی مکمل نگرانی کریں،یلڈ افسران خصوصی طور پر پولیو مہم کی نگرانی کریں،مثبت پولیو ماحولیاتی نمونوں کا مطلب ہے ہر بچہ رسک پر ہے،کوائف میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،ضلعی افسران نے کتنے مائیکرو پلان کو خود چیک کیا،پولیو مہم میں رضاکاروں کا تناسب کم کیا جائے،رضاکاروں کی شمولیت سے مہم متاثر ہوتی ہے:،پولیو ٹیموں میں رشتہ داروں کی شمولیت جرم ہے،مسڈ بچوں کو قطرے پلانے کے لئے بروقت اقدامات اٹھائے جائیں چیف ایگزیکٹو افسران کے پاس پولیو مہم کامیاب بنانے کے لئے مکمل اختیار ہے۔

مزیدخبریں