راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم کو 9سال قیدسخت اور1لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی دی، مجرم جہانزیب حسین کو تھانہ صادق آباد پولیس نے 1کلو450 گرام چرس برآمد ہونے پر گزشتہ سال گرفتار کیا تھا، پولیس نے مجرم کو گرفتارکرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا۔
منشیات کے مقدمہ میں مجرم کو 9سال قیدسخت اورایک لاکھ روپے جرمانہ
Jul 12, 2024