اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ سہالہ کے علاقہ میں اندھے قتل کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا مبینہ طور پر مقتول کا سگا بھائی اور بیوی ملوث نکلے پولیس ترجمان نے کہا کہ نے قتل کرنے والے حقیقی بھائی اور مقتول کی بیوی کو قلیل وقت میں گرفتار کرلیا ملزم نے 29جون کو نزاکت حسین جو آئس کریم فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا اس کو رات کے وقت تھانہ سہالہ کے ایریا نیازیاں میں گھر کے قریب گولیاں مار کرقتل کردیا تھا ایس پی رخسار مہدی نے کہا کہ ملزم نثار حسین بھائی کو قتل کرکے مقتول کی بیوی ملزمہ سے شادی کرنا چاہتا تھا ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے وقوعہ کا نوٹس لے کر ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے پولیس نے اندھے قتل کو ٹریس کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی اور انسانی ذرائع کا استعمال کیا ملزمان کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی اسلام آباد کی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔
سہالہ اندھے قتل کی واردات کا ڈراپ سین، مقتول کا بھائی اور بیوی ملوث نکلے
Jul 12, 2024