چوروں نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کو بھی نہ بخشا، ایمرجنسی سے ڈیفیبریلیٹر لے اڑے

حسن ابدال (نامہ نگار) ایم ایس ٹی ایچ کیو حسن ابدال نے تھانہ سٹی پولیس کی درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال حسن ابدال کی ایمر جنسی سے ڈیفیبر یلیٹر چوری ہو گیا ہے اس سلسلہ میں متعلقہ عملے کی مکمل چھان بین اور سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ دیکھنے سے پتا چلا کہ ایک نامعلوم شخص جو کہ حلیہ سے نشہ کا عادی معلوم ہوتا ہے چادر کے اندر دیفیبر یلیٹر لپیٹ کر لے گیا ہے ۔ تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...