ناموس رسالت ؐ کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا، عثمان نورانی 

Jul 12, 2024

مندرہ (نامہ نگار)نورانی یوتھ کونسل کے آرگنایزر و نورانی نعت کونسل انٹرنیشنل کے چیرمین قومی شہرت یافتہ نعت خواں محمد عثمان نورانی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ؐ اور ناموس رسالت ؐ کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جاے گا  7 ستمبر 2024 کو گوجر خان میں مفتی مختار علی رضوی کی زیر صدارت منعقد ہونے والی ختم نبوت کانفرنس میں بھرپور شرکت کی جائے گی..ان خیالات کا اظہار قاری  محمد عتمان نورانی نے مندرہ میں جمعیت علماء پاکستان کے راہنما راجہ محمد شعیب جنجوعہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا قاری محمد عتمان نورانی کہا کہ قادیانیوں کو قانونی طور پر غیر مسلم کی قراردادمنظور ہونا امت مسلمہ کا ایک فتنہ سے محفوظ ہونا ہے وقت کی ضرورت ہے کہ منکرین ختم نبوت صل اللہ علیہ والہ وسلم کو تبیلغی سرگرمیوں سے روکا جاے کیونک یہ سب باتیں قانون کا حصہ ہیں ۔

مزیدخبریں