فتح جنگ (نامہ نگار)غیر قانونی ہاؤسنگ سوسا ئٹیو ں کیخلاف حکومت پنجاب کے سخت احکامات پر عملدرآمد شروع تحصیلدار فتح جنگ چودھری شفقت محمود کی فتح جنگ کی ہاسنگ سکیمایونیو تھریکے خلاف بڑی کاروائی،این او سی کے بغیر چلنے والی سوسائٹی کے خلاف آپریشن میں غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں ایونیو تھری کے سٹاف کے منت ترلے تحصیلدار نے ایک نہ سنی گیٹ،چوکیاں اور دیگر تعمیرات گرا دیں ایونیو تھری ہاسنگ سکیم کا560کنال رقبہ کا این او سی موجود جبکہ موقع پر کئی ہزار کنال پر غیر قانونی پلاٹ فروخت کرنے کے علاوہ تعمیرات اور ڈویلپمنٹ بھی کرا دی قبل ازیں میونسپل کمیٹی کا سابق بلڈنگ انسپکٹر اور عملہ موقع پر آپریشن کر نے گیا تو سوسائٹی کے مسلح گارڈز اور سٹاف نے انہیں یر غمال بنا لیا تھا اور اسلحہ کی نوک پر انکا گھیراکر کے مشینری سمیت ایم سی عملہ کو سوسائٹی سے باہر نکال دیا تھا مگر تحصیلدارفتح جنگ چودھری شفقت محمود کی دبنگ کاروائی کے سامنے سب دب گئے تحصیلدار جب پولیس کی نفری مشینری اور عملہ سمیت ایونیو تھری میں داخل ہوئے تو بااثر ما لکان کا رعب اور دبدبہ مانند پڑ گیا تحصیلدار فتح جنگ سے دو دن کی مہلت لی تحصیلدار کی طرف سے دو دن بعد آپر یشن کلین اپ کا اعلان،ایونیو تھری کے مالکان نے لیک ویو سوسائٹی خریدی اور اسکا این او سی اپنے نام ٹرانفسر کرا لیا جو صرف560کنال کا تھا بعد ازاں سوسائٹی کے بااثر مالکا ن نے کئی ہزار کنال رقبہ پر سڑکیں اور گلیا ں بنا لیں اور غیر قا نو نی طور پر پلاٹ فروخت کر دیے حکومتی ہدایات پر تحصیلدار فتح جنگ دلیرانہ کاروائی کو عوامی حلقوں نے سراہا۔