یو سی ڈیلی ویجز ملاز مین گذشتہ 4ماہ سے تنخواہ کے بغیر کام کر رہے 

Jul 12, 2024

بھارہ کہو (نامہ نگار )  بھارہ کہو میں قائم یونین کونسل نمبر 2تا 7 کے سیکر ٹریزیونین کونسلز نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمارے پاس فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے ڈیلی ویجز ملازمین گذشتہ 4ماہ سے بغیر تنخواہ کے کام رہے ہیں اس مہنگائی میں چھوٹے ملازمین کا گزراو قات انتہائی مشکل ہے ہم ہر ماہ جسکی وجہ سے آئے روز ہمیں ان کے مطالبات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایک طرف سینئرز کے احکامات پر کام کرنا پڑتا ہے جبکہ دوسری جانب ان غریبوں کے بڑھتے ہوئے مسائل ہمارے لیئے پریشانی کا باعث بن رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر فنڈز مہیا نہیں ہو رہے کہ ہم انہیں ماہانہ تنخواہ بر وقت ادا کرتے لیکن پھر بھی کوشاں ہیں کہ ان غریبوں کی محنت انہیں بر وقت ملتی رہے ۔

مزیدخبریں