فتح جنگ (نامہ نگار) گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول کوٹ فتح خان میں میٹرک کے امتحان میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلبا کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا اور ان کے والدین کو مدعو کیا گیاتقریب میں اساتذہ کرام، معززین علاقہ اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر خالد محمود بھی شریک ہوئے۔ پہلی پوزیشن معاذ حبیب صدیقی نے 1000 نمبر لیکر، دوسری پوزیشن سعید الر حما ن نے 970نمبراور تیسری پوزیشن شفیع الر حما ن نے 927 نمبر لے کر حاصل کی۔ طلبا اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی گئی۔اس موقع پر جماعت دہم کو پڑھانے والے اساتذہ کرام جن میں زاہد محمود، سہیل افضل،بابر علی،شاہ نواز خان،ساجد حسین شاہ،نیازی خان،محمد صدیق، محمد ریاض، شفیق الر حمان،ابصار حسین شاہ،یار محمد اورحمزہ سعید شامل ہیں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا کہ جن کی شبانہ روز محنت اور کوشش سے یہ سب ممکن ہوا۔اپنے خطاب میں پرنسپل عبدالخالق نے کہا میری اولین ترجیح بچوں کی تعلیم اور تربیت ہے۔ نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبا کو ملک کا بہترین شہری بنانا بھی ہمارے فرائض میں شامل ہے۔ اگرچہ ہمارے پاس بہت ہی کم سٹاف ہے مگر پھر بھی مستقبل میں ہم بھر پور کوشش کریں گے کہ ہم بہترین ریزلٹ دے سکیں اور سکول کو ایک بہترین اور ماڈل سکول بنایا جا سکے انھوں نے کہا کہ ان شا اللہ طلبہ کو معیاری تعلیم اور تربیت کی فراہمی کیلئے بھر پور کوشش جاری رکھوں گا۔
بوائز ہائیر سیکنڈری سکول کوٹ فتح خان کے پوزیشن ہو لڈر زکے اعزاز میں تقریب
Jul 12, 2024