ناقص پالیسی ، گندم کے کاشتکاروں کو لاکھوں کا نقصان اٹھانا پڑا ، خان آصف حیات 

 فتح جنگ (نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی کسان ونگ ضلع اٹک کے صدر خان آصف حیات خان آف کاہل نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی گندم کے حوالے سے غیر سنجیدہ اور ناقص پالیسی کی وجہ سے گندم کے کاشتکاروں کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے کسان اپنی فصل سڑکوں پر رکھ کر خوار ہوتے رہے لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی انھوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت کسانوں کا استحصال کیاگندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی تمام تر تحفظات کے باوجود کاشتکاروں نے گند م کی فصل اگانے کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی اللہ کے فضل و کرم سے ملک میں وافر گندم موجود ہے تاہم حکومت نے کسانوں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا اور گندم کی قیمت انتہائی کم رکھی گئی اس کے باوجود کسانوں سے خریداری نہیں کی گئی حکومت پنجاب زراعت کے حوالے سے اپنی پالیسی واضع کرے کیونکہ اگر یہی صورتحال رہی تو آئندہ سال کسان گندم نہیں کاشت کرینگے اگر گندم کی فصل کی کاشت کم ہوئی تو لا محالہ اس کا اثر عام آدمی پر پڑے گا آٹا مزید مہنگاہو جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن