عالمی یوم آبادی، کہوٹہ میں تقریات اور واک کا اہتمام

 کہوٹہ( نامہ نگار)عالمی یوم آبادی کے موقع پر کہوٹہ میں تقریات اور واک کا اہتمام 11 جولائی کو عالمی یوم آ بادی کے موقع پر ملک بھر کی طرح محکمہ بہبود آبادی کہوٹہ کی جانب سے بھی آگاہی سیشن اور واک کا اہتمام کیا گیا مرکزی تقریب کہوٹہ میں منعقد ہوئی جس میں ایک آگاہی سیشن منعقد کیا جہاں پر تحصیل آفیسر باصرعلی ،  انچارج ایف ایچ سی کہوٹہ ڈاکٹر فوزیہ شریف اور سوشل موبیلائزراسد محمود نے شرکا کو محکمہ بہبود آبادی کے پرو گرام کے متعلق آگاہی فراہم کی بعدزاں عوام میں فیملی پلائنگ کے حوالے سے شعور پیدا کرنے کے لیے ایک واک کی گئی جس میں سوشل ویلفیئر آفیسر ذکا اللہ تحصیل آفیسر باصر علی اور انچارچ فیملی ہیلتھ کلینک ڈاکٹر فوزیہ شریف اور محکمہ کے فیلڈ اسٹاف اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھی شرکت کی۔ دریں اثنا کہوٹہ وکلر سیداں کے طول وعرض میں پھیلے ہوئے فلاحی مراکز میں آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن