گوجرخان(نامہ نگار) فضل الرحمان سکنہ وارڈ نمبر سات نے پولیس تھانہ گوجر خان میں ایف آئی آ ر درج کرائی کے گزشتہ رات اس کے گھر سے نا معلوم چور 5 لاکھ 30 ہزار روپے اور ایک موبائل فو ن چوری کر کے لے گئے جبکہ حیاتسرروڈ کے رہائشی طارق محمود نے بھی پولیس تھانہ گوجرخان کو بتایا کہ وہ گزشتہ رات اپنے گھر میں سویا ہوا تھا صبح اٹھ کر دیکھا تو نامعلوم چور گھر سے 11 لاکھ 93 ہزار مالیت کے سونے کے زیورات اور دیگر اشیاء چوری کر کے لے گئے جبکہ عبدالرحمن نے پولیس تھانہ مندرہ میں ایف آئی آر درج کرائی کہ جی ٹی روڈ مندرہ چکوال موڑ کے قریب کار سواروں نے اس سے دو لاکھ ا آٹھ ہزار روپے چھین لیے اور فرار ہو گئے عمران اقبال نے پولیس تھانہ گوجر خان کو بتایا کہ اس کی زمینوں پر لگی لوہے کی باڑ مالیت 50 ہزار کسی نے چوری کرلی ہے ادھر عبداللہ وہاب وارڈ نمبر چار کے گھر کے باہر سے اس کا موٹر سائیکل کوئی چوری کر کے لے گیا جبکہ محمد ایوب نے بتایا کہ گزشتہ روز وہ کلب کیفے میں کھانا کھا رہا تھا جب باہر آیا تو نہ معلوم چور اس کا موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے شیراز احمد نے پولیس تھانہ مندرہ کو بتایا کہ اس کے دو موبائل فون چوری کر لیے گئے ہیں پولیس تھانہ گوجرخان اور پولیس تھانہ مندرہ نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔