حسن ابدال (نامہ نگار) ناخلف بیٹوں نے پراپرٹی کی خاطر اپنے سگے باپ کو تشدد کر کے زخمی کر دیا ۔ تھانہ صدر حسن ابدال کی حدود میں واقع علاقہ جلو کے رہائشی محمد حسین ولد خان محمد نے پولیس کو بتایا کہ میرے بیٹے حسن علی اور فخر زمان سخت نافرمان ہیں جو آئے روز مجھ سے جھگڑا کرتے رہتے ہیں مورخہ 24/06/2024کو میرے بیٹوں نے مجھے میرے ماموں کے بیٹے کے گھر آہنی مکے سے مارا پیٹا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے مجھے شدید زخمی کر دیاجس کا میڈیکل ٹی ایچ کیو سے ہونے کے بعد اپنے خلاف مقدمہ کے ڈر سے جرگہ بلا کر راضی نامہ کر لیا تاہم گذشتہ شب میرے دونوں بیٹوں جن کے پاس پسٹل اور آہنی مکہ تھا نے مجھے پھر گالم گلوچ کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں میرے شور کرنے پر دونوں موقع سے فرار ہو گئے ۔ تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے باپ کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
حسن ابدال :نا خلف بیٹوں کا جائیداد کے لیے باپ پر تشدد،مقدمہ درج
Jul 12, 2024