اسلام آباد (نامہ نگار)پولیس فورس میں پاکستان کی بیٹیاں پاکستانی قوم کے لیے فخرو اعجاز سے کم نہیں، محترمہ مصباح شہباز ملک و قوم کی خدمت کرنے والی ان دختران میں شامل ہیںجن کا مشن سبز ہلالی پرچم کو بلند سے بلند تر کرنا ہے، یہ باتیں پی ایم ایل این کے رہنما سابق امیدوار وائس چیئرمین یونین کونسل ٹو چوہدری منصور رندھاوانے انسپکٹر وویمن پولیس سٹیشن کا چارج سنبھالنے پر مصباح شہباز کو مبارک باد دینے کے موقع پر کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دلیر کرائم فائٹر اور فرض شناس پولیس آفیسرہیں۔