چوآسیدن شاہ، مائن حادثہ میں دب جانے والے3 کان کنوں کے جسد خاکی برآمد

Jul 12, 2024

 چوآسیدن شاہ(نامہ نگار)علاقہ جھنگڑ مائن حادثہ میں دب جانے والے 4کانکنان میں سے3کی جسد خاکی کوریسکیوکر لیاگیا صوبائی وزیر معدنیات سردار علی گورچانی ،ایڈیشنل سیکرٹری مائنزاینڈ منرلز اشفاق الرحمن چیف انسپکٹر مائنز زاہد اور MPAمہو ش سلطانہ کا مذکورہ مائن کا دورہ مائنز لیبر ویلفیئر کمشنر کو لواحقین کو فی کس8لاکھ روپے امداد فوری طور پر ادا کرنے کا حکم ۔محکمہ مائنز اینڈ منزلز راولپنڈی ریجن انسپکٹر محمد اشرف کی نگرانی ریسکیو آپریشن جاری۔ خادم مزدور راسعید خٹک کا واقعہ پر اظہار افسوس اوردکھ اور رنج کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ۔ محمد انور ولد منیر حسین کی میت کی تلا ش جاری ہے انسپکٹر محمد اشرف کے مطابق محمد انور کی میت کو بھی جلد ریسکیو کرلیا جائے گا۔ صو بائی وزیر معدنیات سردار علی گورچانی نے ایڈیشنل سیکرٹری اشفاق الرحمن کی قیادت میں انکوائری کمیٹی قائم کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی 7دن کے اندر مزید ذمہ داران کی نشاندہی کرے گی مزید لیز ہولڈر کی لاپرواہی ثابت ہونے پر لیز فوری کینسل کرنے کا حکم اور کسی بھی سائٹ پر ڈسپنسری کے بغیر مائننگ غیرقانونی ہے اور کان کنوں کی جان کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔

مزیدخبریں