فلسطینی بہن بھائیوں کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے،پیر سید عنایت شاہ کاظمی

 اسلام آباد ( نمائندہ نوائے وقت )ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت کے لیے ہماری جان بھی حاضر ہے مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں اور بچوں کو کسی بھی حال میں تنہا نہیں چھوڑیں گے تباہی اور بربادی اسرائیل کا مقدر ہے ان خیالات کا اظہار پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی گدی نشین دربار سخی شاہ چن چراغ بادشاہ نے دربار سید اجی مبارک شاہ جی 14 تھری اسلام آباد میں منعقدہ عظمت اہل بیت کانفر نس سے خطاب میں کیا اس موقع پر نامور ذاکر ملک شفقت رضا شفقت آف لاہور قلب عباس یاسر ملک ضمیر حسین علی عمران قمر عباس نقوی سید زین علی حیدر المعروف مون شاہ سید حسنین علی حیدر ایڈوو کیٹ سید ذوالقرنین علی حیدر سید وصی علی حیدر ایڈووکیٹ مقصود حسین جعفری سید عرفان حیدر نقوی ودیگر نے ذکر محمد و آل محمد بیان کیا کانفرنس میں پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی کے والدین اور زوجہ کے بلند درجات کے لیے اور ہمشیرہ کی صحت اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی پیر سید عنایت علی شاہ کا ظمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ختم نبوت اور تحفظ نا موس رسالت کے لیے ہماری جان بھی قربان ہے جس دل میں عشق مصطفی اور عشق اہل بیت نہیں اس دل کے دھڑکنے کا کوئی فائدہ نہیں عشق مصطفی اور عشق اہل بیت میں کامیابیاں ہی کامیابیاں ہیں، ہم اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور وہ دن دور نہیں جب اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائے گاآخر میں ملکی ترقی خوشحالی و قیام امن کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن