جیالے ملکی جمہوریت کے ماتھے کا جھومر ہیں، ڈاکٹر طارق ملال 

 کھنڈہ (نامہ نگار )رہنما پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل فتح جنگ ڈاکٹر طارق ملال نے کہا ہے کہ جیا لے ملکی جمہوریت کے ماتھے کا جھومر ہیں پیپلزپارٹی کی انتھک جدوجہد کے بعد ملک میں جمہوریت بحال ہوئی 1977  میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کو گرا کر ملکی نظام کی تباہی کی بنیاد رکھی گئی آمر ضیا نے ایک دہائی تک قوم کو یرغمال بنائے رکھا ,,نوائے وقت ,,سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آمر نے طاقت کے زور پراقتدار پر قابض ہو کر من مرضی کے فیصلے کیے جن سے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا بدترین حالات میں بھی پیپلز پارٹی کے جیالوں نے ضیا آمر یت کے خلاف جمہوریت کاعلم بلند رکھا اور بھٹو شہید کے نظریہ پر کاربند رہے انہوں نے کہاکہ آمر ضیا کی لگا ئی ہوئی آگ آج بھی ملک کو جلا رہی ہے اس مارشل لا کی و جہ سے ترقی کرتا ملک انتہا پسندی اور دہشت گردی کا شکا ر ہوا آج 47 سال گزر جانے کے باوجود ملک اور قوم کو ضیا آمریت کے زخموں سے لہو رس رہا ہے پیپلز پارٹی کی انتھک جدوجہد کے بعد ملک میں جمہوریت بحال ہوئی آئین پر اس کی اصل روح کے مطابق عملدرآمد ہوا اور عوام کی حاکمیت و خود مختیاری کی راہ ہموار ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن