اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی نور محمد شاہوانی نے کہا ہے کہ عوام، کسان اور زمیندار کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے 5 جولائی 2024 سے جاری ہڑتال کوجزوی طور پر ختم کر رہے ہیںاور پھل اور سبزیوں سمیت فیش ایبل اشیاکی ترسیل 12 جولائی سے شروع کر رہے ہیںتاہم کوئلہ، گرومائٹ،ماربل آئسکریپ سمیت دیگر اشیا کی ترسیل بند رہے گی، حکومت اسٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت سے فیصلے کرے،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اپنے دیگر ساتھیوں نائب صدر ظاہر شاہ یوسفزئی،بابو ضیا الحق،رہیسانی چیئرمین منی مزدا ٹرک اسیسوسی ایشن بلوچستان کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے حاجی نور محمد شاہوانی کا مزید کہنا تھا کہ نگران حکومت نے گزشتہ برساسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لئے بغیر جلد بازی اور عجلت میں ایکسل لوڈ قانون کا اطلاق کر دیا تھا جس سے ٹرانسپورٹرز سمیت کسان، زمیندار، بزنس مین سب پریشانی کا شکار ہو گئے انہی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن نے اس قانون کیخلاف پانچ جولائی 2024 سے ہڑتال کر رکھی ہے،جس سے نہ صرف پھل اور سبزیوں کی ترسیل رکی ہوئی ہے بلکہ کوئلہ، گرومائٹ اور ماربل آئسکریپ کی ترسیل بھی نہیں ہو رہی ہے،اس دوران ہم نے تمام متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا اور انہیں کڈشات اور تحفظات سے آگاہ کیا جن کو انہوں نے جائز قرار دیا ان میں سے چھوٹے مسائل کسی حد تک حل ہو گئے ہیں جبکہ ایکسل لوڈ کا مسئلہ بھی حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے،عوامی مشکلات کے پیش نظر بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن نے 12 جولائی سے سبزیوں اور پھلوں کی ترسیل جزوی طور پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کوئلہ، گرومائٹ،ماربل آئسکریپ سمیت دیگر اشیا کی ترسیل بند رہے گی اور اسکا فیصلہ کوئٹہ میں مشاورت کے بعد کیا جائے گا اور آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی اعلان کیا جائیگا۔