اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کی گورننگ باڈی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ وفاقی حکومت کپاس کی صنعت کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات لے رہی ہے، ٹیکسٹائل انڈسٹری کا فروغ کپاس کی اچھی پیداوار سے منسلک ہے، ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لئے بجلی کے فی یونٹ قیمت میں 10 روپے کی کمی کردی گئی ہے، بجلی کی قیمت کم ہونے سے انڈسٹری کی مشکلات میں کافی حد تک کمی آئے گی، کپاس کی پیداوار میں اضافے کے لئے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پے فوکس کرنا ہوگا، کپاس کی پیداوار کو 2025 تک 15 ملین گانٹھوں تک بڑھانے کا عزم ہے فوڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن رپورٹ کی روشنی میں پی سی سی سی کی تنظیم نو کے لیے سفارشات طلب کی گئی ہیں ،پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کا اجلاس اگلے ہفتے دوبارہ ہوگا۔