سرکاری اراضی پر ولائیت کمپلیکس کی تعمیرکے کیس کی سماعت 20اگست تک ملتوی

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)اینٹی کرپشن راولپنڈی ڈویژن کی خصوصی عدالت کے جج علی نواز بکھر نے سرکاری اراضی پر ولائیت کمپلیکس کی تعمیر کے مقدمہ میں مسلم لیگی رہنما و سابق سینیٹر چوہدری تنویر احمد خان اور ان کے صاحبزادے رکن قومی اسمبلی دانیال چوہدری سمیت دیگر ملزمان کے خلاف سماعت مزید کارروائی کیلئے 20اگست تک ملتوی کر دی ہے آئندہ تاریخ پر فریقین کے وکلا بریت کی درخواست پر دلائل دیں گے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر چوہدری تنویر اپنے وکیل چوہدری یاسر ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جہاں پر فریقین کے وکلا نے چوہدری تنویر کی جانب سے ضابطہ فوجداری کی دفعہ249اے کے تحت دائر بریت کی درخواست پر بحث کرنا تھی تاہم مقدمہ میں نامزد آر ڈی اے کے2افسران عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کر دی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے)کی ڈائریکٹر جنرل عمارہ خان کی مدعیت میں 8مارچ 2022کو مقدمہ نمبردرج کیا تھاجس میں چوہدری تنویر کے علاوہ آر ڈی اے کے علاوہ میسرز اسٹیٹ ڈویلپرز پرائیویٹ لمیٹڈ، آر ڈی اے کے ڈائریکٹر جمشید آفتاب،ڈپٹی ڈائریکٹر سمیع اللہ نیازی،ایم پی اینڈ ٹی ای کے سکیم سپرنٹنڈنٹ رانا محمدطارق،شفقت محمود،سکیم انسپکٹرشہزاد محمود،ڈائریکٹر (ایل ڈی اینڈ ای ایم)شجاع علی،ڈپٹی ڈائریکٹرراوت علی قریشی ومحمد اعجاز،اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاطف محمود چوہدری اوربلڈنگ سپرنٹنڈنٹ شفیق الرحمان کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن