اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات نے انٹیلیجنٹ پروجیکٹ آٹومیشن سسٹم کے تحت پی سی-III ماڈیول کو با ضابطہ طور پر لانچ کر دیا ہے ۔ پی سی-III ماڈیول یکم جولائی 2024 سے فعال ہو گیا ہے، ااس منصوبے سے قبل مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن سسٹم کام کر رہا تھا۔ جو کہ وزارت منصوبہ بندی میں کی حد تک محدود تھا نئے خودکار نظام کے تحت تمام متعلقہ وزارتوں/ڈویڑنوں کے فوکل پرسنز اور پروجیکٹ ڈائریکٹرز اس سسٹم کے تحت اپنے تمام منصوبوں میں ہونے والی پیشرفت، ڈیٹا انٹری نئے پی سی-III ماڈیول پر اپ لوڈ کر سکیں گے۔ یہ ماڈیول پی سی-I، پی سی-III-A (کیش پلان اور ورک پلان) اور پی سی-III (B) پروگریس رپورٹ کے پروجیکٹ پروفائلز کا احاطہ کرے گا۔ وزارت منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات نے تین سال پہلے اپنے منصوبے "انٹیلیجنٹ پروجیکٹ آٹومیشن سسٹم" کے تحت خودکار پی ایس ڈی پی فارمولا، پی سی-I اور پی سی-II کا آغاز کیا تھا ۔ جو کہ نئے پی سی تھری ماڈیول کے اجراء کے تحت ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سڈکا CIDCA (چائینہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کارپوریشن ایجنسی) کے تحت منعقد کی جانے والی مشترکہ ترقی پر اعلیٰ سطحی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
انٹیلیجنٹ پروجیکٹ آٹومیشن سسٹم کے تحت پی سی-III ماڈیول لانچ
Jul 12, 2024