اسلام آباد، بائیکیا چلانے والا شخص قتل نعش برساتی نالے میں پھینک دی گئی

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) تھانہ شہزاد ٹائون کے علاقے میں بائیکیا چلانے والے شخص کوقتل کرکے نعش برساتی نالے میں پھینک دی گئی ورثا فون بند ملنے پر تلاش کرتے رہے پولیس کو ولید حسین شاہ گیلانی سکنہ ڈھوک نور محمد کھدریپڑ اسلام آباد نے بتایا کہ میرا بڑا بھائی عبید حسین شاہ گیلانی 8 جولائی کو دن 9 بجے اپنے بائیکیا موٹر سائیکل پر گھر سے نکلا اوررات سوا 9 بجے ترلائی میں میکے گئی اپنی اہلیہ کو فون کرکے کہا کہ تیاری کریں میں ساتھ گھر لے جائوں گا اس کے بعد سے بھائی کا نمبر مسلسل بند ملتا رہا ہم اپنے طور پر ہر جگہ تلاش کرتے رہے جب کوئی سراغ نہ ملا تو 10 جولائی کو تھانہ صادق آباد جاکر بھائی کی گمشدگی کی اطلاع اور تحریری درخواست بھی دی اور مختلف تھانوں میں پتہ براری کی 11جولائی کو پولیس نے اطلاع دی کہ میرے بھائی کی ڈیڈ باڈی کامسیٹ یونیورسٹی کے پاس نالے سے ملی ہے اور پولی کلینک ہسپتال کی مارچری میں ہے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے.

ای پیپر دی نیشن