تلہ گنگ (نامہ نگار ) تلہ گنگ میں مقیم شہری ایران کے قریب تفتان میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ، مقتول کو تلہ گنگ میں سپر خاک کر دیا گیا پرویز خان نامی پٹھان عرصہ دراز سے تلہ گنگ شہر میں مقیم اور کپڑے کے کاروبار سے منسلک تھا ۔ اس کے لواحقین کے مطابق چند روز پہلے ایران کے قریب تفتان بارڈر پر ایران جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے فائر کر کے پرویز خان کو قتل کر دیا تھا۔