بیورو آف امیگریشن کے 3 افسران ضمانت خارج ہونے پر گرفتار

Jul 12, 2024

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سپیشل جج سنٹرل راولپنڈی نے بیورو آف امیگریشن اینڈ اووسیز ایمپلائمنٹ کے 3 افسران کی درخواست ضمانت خارج کر دی  جن کو اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد حکام نے گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں ڈائریکٹر سعید خان، ڈائریکٹر گل اکبر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر احمر وحید شامل ہیں، ملزموں کے خلاف ایف آئی اے حکام نے بغیر این او سی کے نااہل نرسوں کو پروٹیکٹر جاری کرنے میں ملوث ہونے پر مقدمہ درج کیا،ملزموں نے مجموعی طور پر 92 نرسسز کو غیر قانونی پروٹیکٹر جاری کئے جنہیں بعد ازاں سعودی عرب سے ڈیپورٹ کر دیا گیا تھا، ملزموں نے الموارد نامی سعودی عرب کی اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر کمپنی کی ڈیمانڈ پر غیر قانونی عمل درآمد کروایا،ملزموں سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں